نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا اور 7 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے منظور کردہ اعلامیہ کے مطابق انسانی امداد جاری رکھنے کی ہدایت کی