بجلی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی امرائے اضلاع ممبر سازی مہم پر توجہ دیکر عوام الناس نوجوانوں تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچاکر ممبر شب دیں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا انشاء اللہ جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہدکی بدولت بدولت بجلی قیمتوں ،ٹیکسزاورمہنگائی میں کمی ہوگی ۔ امریکہ مسلسل اسرائیل کی پشت پناہی کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی ودہشت گردی کررہا ہے۔7اکتوبر کو حافظ نعیم الرحمان کی کال پر پوراپاکستان اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پرنکل آیا جو خوش آئند ہے بلوچستان کو حقوق ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،ترقی وخوشحالی مخلصانہ ،متحدہ جمہوری جدوجہدکی بدولت ممکن ہے۔

اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس وقت عوام کے حقوق کی تحریک چلا رہی ہے لیکن اس کے باوجود فلسطین کے اس اہم معاملے پر ہم نے حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو متحد کیا امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اس وقت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ طوفان الاقصیٰ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کے بعد پورے غزہ کو ملیا میٹ کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود حماس کو شکست نہیں دی جا سکی۔ حماس نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے نتیجے میں 7 اکتوبر کو اسرائیل کی ٹیکنالوجی اور اسکا آئرن ڈوم سسٹم ناکام کردیا۔امریکہ مسلسل اسرائیل کو مالی و عسکری امداد پہنچا رہا ہے مگر مسلم حکمران مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا فروعی اختلافات نے امت کو تقسیم کر دیا ہے امت مسلمہ قرآن وسنت کی بنیاد پر متحد ہوکر مظلوموں کی دادرسی کیلئے ایک ہوجائے شیعہ سنی کی تفریق کے بغیر امت کو متحد ہونا ہوگا۔ اسرائیل کے میزائل لبنان پر شیعہ سنی کی تفریق کیے بغیر گر رہے ہیں اور یہ جنگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی ،لہذا آج وقت ہے سب ملکر آگے بڑھیں اور مسلم حکمران سب کو متحد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔سابقہ وموجودہ حکومتوں نے آئی پی پیز کے ذریعے قومی دولت لوٹنے کے جو سودے کیے ہیں جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے سوداگروں کو بے نقاب کر دیا انشاء اللہ بجلی نہ بنانے اورملک دیوالیہ ہونے کے باوجود آئی پی پیز کے نام پر قومی دولت سے جیالوں میں تقسیم کی جارہی ہے جو لمحہ فکریہ اور بہت بڑی بدعنوانی ہے ۔ بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے ،مسائل سے نکالنے ،

قومی دولت میں حصہ وصول کرنے اور سی پیک ،سیندک ،ریکوڈک سمیت دیگر پراجیکٹس کے ثمرات دینے کیلئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی پاکستان بلخصوص بلوچستان وسائل سے مالامال مگر بدقسمتی سے حکمران دیانت دار مخلص نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی دولت بیرون ملک حکمرانوں مقتدر قوتوں کے ذاتی اکائونٹس میں منتقل ہورہی ہے بدعنوانی ،وفاق کی ناانصافی ،وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے دیانت داری اخلاص کے فقدان کی وجہ سے وسائل سے مالامال سرسبز بلوچستان مسائل کا شکار ہوکر بنجر وریگستان بن گیا ہے جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی بناکر بلوچستان کو خوشحال بناکر عوام کو حقوق دلانے ،ظلم وجبر ناانصافی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام الناس جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں