خیبرپختونخوا میں خسرہ کے 125کیسز رپورٹ

پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا میں  خسرہ کے 125کیسز رپورٹ ہوئے ۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خسرے کے کیسز میں اضافہ ہو گیا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مختلف اضلاع میں رواں ہفتے میں خسرے کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں خسرے کے سب سے زیادہ 21کیسز باجوڑ ڈی ایچ کیو خار سے رپورٹ ہوئے۔ باجوڑ اور پشاور میں 21 کیسز، شانگلہ میں 20 کیسز، ڈی آئی خان میں 17 کیسز اور مالاکنڈ میں خسرہ کے 11 کیسز سامنے آئے۔محکمہ صحت کے مطابق بنوں اور لوئر دیر میں 10، لوئر کوہستان میں 6 اور صوابی میں خسرہ کے 9 کیسز سامنے آئے۔