اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانا ہوگی۔رجب طیب ایردوان

انقرہ (صباح نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانا ہوگی۔پیر کو غزہ جنگ کا ایک برس مکمل ہونے پر ایردوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسرائیل کو جلد یا بدیر اس نسل کشی کی قیمت چکانا ہوگی جو وہ ایک سال سے کر رہا ہے اور اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے