اسلام آباد (صباح نیوز)حکومتی وفد نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقا ت کی ۔ وفد نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق، نئیر بخاری ، نوید قمر، شیری رحمان شامل تھے ۔
جے یوآئی کی طرف سے پارٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا صلاح الدین ایوبی ، محمد اسلم غوری ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کو یوم یکجہتی فلسطین سات اکتوبر اتوارکو ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔