اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا ہماری حراست میں نہیں ہیں۔اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پولیس یا کسی اور ادارے کی حراست میں نہیں، وہ خود بھاگے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی ہاس سے علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پی ہائوس میں موجود نہیں ہیں۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی ہوئی ہے، چھاپے سے قبل علی امین بھاگ گئے تھے اس کی تصویریں بھی موجود ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اسلام آباد پولیس تلاش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو شرپسندوں نے شہید کیا،پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہید کے ایک بیٹے کو پولیس میں ملازمت اور شہدا پیکیج کے تحت ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اس واقعہ میں ملوث کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔