اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی اور ملکی سیاسی امور پر گفتگوکی گئی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیرِ اعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اور امت مسلمہ کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِ اعظم کو مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیاگیا۔
سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیرِ اعظم کو مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا.۔ملاقات میں سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی اور ملکی سیاسی امور پر گفتگوکی گئی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیرِ اعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اور امت مسلمہ کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِ اعظم کو مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیاگیا۔سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیرِ اعظم کو مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔