جنوبی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں11 کشمیری نوجوان گرفتار


سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں11 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔عباس احمد خان،ظہور احمد،ہدایت اللہ، شاکر احمد گوجری، اورمشرف امین شاہ کو اسلام آباد کے سری گفوارہ   فیاض احمد خان، منتظر رشید میر،محمد عارف خان،عادل احمد تارے، کو بجبہاڑہ علاقے  سے گرفتار کیا گیا ۔

بھارتی فورسز نے  نبی ترے، زاہد احمد نجار کولیور پہلگام سے گرفتار کیا ہے ۔ ان نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون کے  تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے  عسکریت پسند ہیں اور ان کا تعلق  جیش  سے ہے