حسن نصراللہ کی شہادت 50 سال میں امت مسلمہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت 50 سال میں امت مسلمہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ کی شہادت شاہ فیصل کی شہادت کے بعد مسلمہ امہ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، وہ واحد عرب لیڈر تھے جنھوں نے اسرائیل کو فوجی شکست دی۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران کو جنگ بندی کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور اس سانحہ سے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں میں اضافہ ہوگا۔مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ سے مغرب اور بالخصوص امریکا کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب مغرب اور مسلمانوں کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے