صدر مملکت آصف علی زرداری کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی رہائش گاہ آمد،اسحاق ڈار کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(صبا ح نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ آمد،صدر مملکت کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ،صدر مملکت نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی،

صدر مملکت نے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ، صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے