فیصل آباد(صباح نیوز)ملت چوک فیصل آباد میں پیزاشاپ کے مالک اور مسلم لیگ ن کے رہنما کوپراسرار حالت میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا-پولیس رپورٹ کے مطابق غازی آ باد 2کارہائشی 35سالہ رمیض سرور اپنی شاپ کے باہرکرسی پر بیٹھاتھاکہ موٹر سائیکل پر آ نے والے 3افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
-موقع پر موجود لوگوں نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی مگروہ ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے-آخری اطلاعات کے مطابق پولیس قتل کی وجہ کاتعین اور ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی-تاہم مقتول کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج اورنعش ورثا کے سپردکردی گئی