ناروال(صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع نارووال کے زیر اہتمام جسڑ بائی پاس پر امیر ضلع طلعت رشید چوہدری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حزب اللہ کے سپریم کمانڈر حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی طلعت رشید چوہدری نے کہا کہ اسلامی ممالک کی افواج اور اسلامی ممالک کی حکومتوں کے منہ پر اسرائیل چھوٹے سے ملک نے طمانچے مارے ہیں اور یہ ممالک اور افواج خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ہم اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں دوسری طرف ملک پاکستان کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کمر توڑ بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا کے رکھ دیا ہے حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ ہم بجلی سستی کر دیں گے جو کہ نہیں کی حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ہے اس کی کوئی زبان نہیں پتہ نہیں یہ کس کے ملازم ہیں
انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی پاکستان عوام کی حقیقی جماعت بن کر ابھری ہے چوہدری محمد صادق تتلہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع نارووال ، محمد محمود اکرم نائب امیر ضلع محمد یونس احسن، محمد اسلم چوہدری، انوارالحق بٹ ضیا الحق چوہدری, شہزاد حکیم, محمد یونس مغل کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی اور کہا حقیقت یہ ہے کہ فارم 47 کی پیداوار موجودہ حکومت نے برف کا محل بنایا جو بہت تیزی سے پگھلتا جا رہا ہے. یہ غاصب حکومت ہے جو کروڑوں لوگوں کے ووٹ کی توہین کر کے وجود میں آئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ کے خلاف امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کی کال پر دوبارہ دھرنے کا آغاز کریں گے جماعتِ اسلامی نارووال کی احتجاجی ریلی میں مقررین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ حقیقی معنوں میں جماعت اسلامی عوام کی نمائیندہ جماعت ہے جس نے ہر لمحہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے…. جماعتِ اسلامی کا واضح موقف ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے اور غریب پاکستانی کو ریلیف دیا جائے، چاول، دال، چینی وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے…جماعتِ اسلامی کا یہ موقف انتہائی جاندار اور عوامی ہے، اور ڈائریکٹ پچیس کروڑ پاکستانیوں کے مفاد سے وابستہ ہے.اب دوبارہ جماعتِ اسلامی کے ذمہ داران حکومت کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔#/S