حکومت عوام کو اگر آئینی راستے سے روکے گی تو رد عمل آئے گا ۔ترجمان جے یو آئی(ف)


اسلام آباد (صباح نیوز) ترجمان جے یو آئی(ف) نے  کہا ہے کہ حکومت نے پورے ملک کو بندکرکے  عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا،پی ٹی آئی مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

ایک بیان می انھوں نے کہا ہے کہ  پنجاب پولیس کی گذشتہ روز پی ٹی آئی مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد ،فائرنگ اور شیلنگ قابل مذمت   ہے، حکومت عوام کو اگر آئینی راستے سے روکے گی تو رد عمل آئے گا ۔ترجمان جے یو آئی پرامن جلسہ اور احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، حکومت عوام کو مشتعل کر کے کیا اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ تشدد کے واقعہ پر صحافی برداری سے اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ حکومت نے پورے ملک کو بندکرکے  عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا،لگتا ہے ملک میں مارشل لا نافذ ہے، صحافی بھائیوں کے احتجاج میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔قبل ازیںجمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اخترعلی نے کہا ہے پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزراء اعلی کی  لڑائی میں عوام پس رہے ہیں،گزشتہ روز ہم خود چھ گھنٹے موٹروے پر پھنس کر رہ گئے تھے،صبح سے شام تک بچے بلکتے رہے کال سروس130کو بندکردینا چاہیے کیونکہ ہمیں بتایا گیاکہ موٹرویز معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔

ایم این اے شاہدہ اخترعلی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہفتہ کو ہم اسلام آباد سے روانہ ہوئے 130پرکال کی بتایا گیا کہ موٹر وے کھلی ہے موٹر وے پر پہنچے تو  بند تھی گاڑی نہ آگے نہ پیچھے جاسکتی تھی چھ گھنٹے گاڑی موٹروے پر پھنسی رہی ان معصوم بچوں پر ترس آیا  جو حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے موٹروے پر بلک رہے تھے صبح سے شام  ہوگئی موٹر وے بند رہی ہم مشکل سے نکل آئے مگر ان  فیملیز بچوں کا کیا ہوگا جو موٹر وے پر بے یارومددگار پھنسے ہوئے تھے130 موٹر وے سروس کو یا بندکردینا چاہیے یا اسے شہریوں سے غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

ایم ون ایم ٹو دونوں پر افراتفری جگہ جگہ سے بندش ہے اور یہ کہہ رہے تھے کہ سب اچھا ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔ حکومتی رٹ نہیں ہے  ان سے ایک وزیراعلی کنٹرول نہیں ہورہا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواکے وزراء اعلی کی  لڑائی میں عوام پس رہے ہیں،عوام پریشان تنگ آئے ہوئے ہیں اور پارلیمینٹ کے حوالے سے اظہار ناراضگی کررہے تھے جبکہ رٹ حکومت کی نہیں ہے اور اس کی کاروائیوں کا  بوجھ پارلیمینٹ کو اٹھانا پڑا رہا ہے، پارلیمینٹ بدنام ہورہا ہے شہریوں کو پارلیمینٹ پر تنقید کرتے دیکھا،جب کوئی جلسہ جلوس روکنا مقصود ہو تو لوگوں کو وہیں کیوں نہیں روکا جاتا جہاں سے ٰیہ نکلتے ہیں  سڑکیں موٹرویز کیوں بند کی جاتی ہیں  ۔