لاہور (صباح نیوز)سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی ہدایت پر ٹمبر مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن کا آغاز کردیاگیاہے اور وزیراعلی پنجاب کے ماحول دوست ویژن کے تحت درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور خریردوفروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیارہے اور فارسٹ ایکٹ میں ترامیم سے قانون کو مزید موثر بنانے اور ملوث افسران اور افراد کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیاگیاہے ـ
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ سموگ میں کمی اورجنگلات کے تحفظ کے لیے لکڑی کی سمگلنگ اور چوری کے خلاف محکمہ جنگلات کی کارروائیاں تیزکردی ہیں اور راولپنڈی نارتھ فارسٹ ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران کارروائی عمل میں لاکر ٹمبر مافیا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ـبالن اور چیڑ کی عمارتی لکڑی سمگل کرتے ہوئے 10 عدد ٹرک، جیپ اور لینڈ روورز کو اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیاگیاہے ـاسی طرح کارروائی کے دوران بالن سے لدے 7 ٹرک و جیپ ضبط، لکڑی قبضے میں لے لی گئی اور 20 افراد گرفتار کرکے لکڑی سمگلنگ پر 8 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے ـوزیر اعلیٰ نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور چوروں کے تحفظ میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف سخت کارروائی اور سزائیں دینے کی ہدایت کی ہے ـ
وزیراعلی نے مزید ہدایت کی ہے کہ جی آئی ایس، ڈرون اور تھرمل ٹیکنالوجی کیمرے استعمال کیے جائیں اورجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی جائےـ مریم اورنگزیب نے کہاکہ درخت بچانے کے لئے رکھے جاتے ہیں لکڑی مافیا کے ساتھ مل کر درخت کاٹنے اور چوری کے لئے نہیںاورجو درخت کاٹے گا یا چوری کرے گا اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی کیونکہ وزیر اعلی نے اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی کا حکم دیا ہےـ سینئر صوبائی وزیر نے بتایاکہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی جرم ہے، ٹمبر مافیا کو کھلا نہیں چھوڑ سکتے، مزید کارروائیاں ہوں گی اورجنگل ایکوسسٹم کی بنیاد ییں، سموگ میں کمی اور ائیر کوالٹی انڈیکس کو بہتر رکھ سکتے ہیں