مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی۔عطااللہ تارڑ

نیویارک(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہمخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی،حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے،پارلیمان کی بالادستی کے لئے اسپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں،اسپیکر نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطوط لکھے،خطوط میں کہا گیا کہ ایسی سیاسی جماعت کو نشستیں کس طرح دی جاسکتی ہیں جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں،آزاد امیدوار نے تین دن میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی دعویدار نہیں تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا جس کا پارلیمان میں وجود ہی نہیں تھا،حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے،  پارلیمان کی بالادستی کے لئے اسپیکر کے کردار کی ستائش کرتے ہیں،اسپیکر نے فلور کراسنگ کے بارے میں سوال اٹھایا ہے، ایک فریق جو درخواست کا فریق ہی نہیں تھا، اسے ریلیف کس طرح دیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو، اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے،آئینی و قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔