سینیٹر اسحاق ڈار سفارتی مصروفیات کی بنا پریو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک نہیں جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سفارتی مصروفیات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس کی جاری تیاریوں کے پیش نظر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک نہیں جائیں گے۔

یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت سے متعلق میڈیا کی قیاس آرائیوں کے حوالہ سے وضاحت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔