کراچی/کندھکوٹ (صباح نیوز) سندھ میں بدامنی لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت دھرنا کل 21 ستمبرسہ پہر 3 بجے گھنٹہ گھر چوک کندھکوٹ میں ہوگا، دھرنے سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن صوبائی امیر محمد حسین محنتی ودیگر مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق دھرنے میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رہنماؤں نے طوفانی دورے اور انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ میں بدامنی و ڈاکو راج نے ایک ناسور کی شکل اختیار کر لی ہے. بالائی سندھ کے چار اضلاع کشمور گھوٹکی شکارپور اور جیکب آباد بدامنی کا گڑہ بنے ہوئے ہیں۔ جہاں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔جماعت اسلامی کے وفد نے آئی جی سندھ و ڈی جی رینجرز کو بھی اس صورتحال سے آگاہ اور کل جماعتی کانفرنس و کندھ کوٹ میں ایک ماہ تک احتجاج بھی کیا ہے نگر کچے و پکے کے ڈاکو بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔#