سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4721ہوگئی ہے۔۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے 686 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 47ہزار 334 ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا کی عالمی وبا کی تین لہروں میں ابتک 4715افراد فوت ہوگئے ہیں۔
عالمی وبا کے گذشتہ 2سال کے دوران لوگوں کو کورونا وائرس کی تین لہروں کا سامنا ہوا۔1994افراد نے پہلی لہر، 2534افراد نے ڈیلٹائو وائرس جبکہ 178افراد نے اومیکرون سے پیدا ہونے والی تیسری لہر کے دوران 6فروری تک اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اومیکرون نے جموں و کشمیر میں بھی ایک ماہ کے دوران تقریبا 95ہزار افراد کو متاثر کیا اور اس دوران 178افراد کی جان بھی وائرس سے گئی ۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمارکے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جان گنوانے والوں میں جموںصوبے میں108 جبکہ دیگر 79افراد کشمیر میں فوت ہوئے ۔تیسری لہر میں سرینگر میں20، بارہمولہ میں13، بڈگام میں 16، پلوامہ میں 6، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 10، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 2،کولگام میں ایک اور شوپیان میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔
جموں صوبے میںتیسری لیر کے دوران 6فروری تک 108افراد کی جان گئی۔ ضلع جموں میں 59، ادھمپور میں 6، راجوری میں 9،ڈوہ ڈہ میں 6، کٹھوعہ میں 9، سانبہ میں 3، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 9، رام بن میں 2 جبکہ ریاسی میں 4افراد کی جان گئی