جنوبی کشمیر میں لاپتہ کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کر دیا


سری نگر:بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں عرفان احمد شیخ نامی مقامی نوجوان کو عسکریت پسند قرار دے کر ماورائے عدالت قتل کر دیا ہے۔

عرفان احمد شیخ کی لاش تدفین کے لیے اس کے لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے شمالی کشمیر کے نامعلوم مقام پر فوج نے از خود دفنا دی ہے۔  عرفان احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن کریم آباد پلوامہ کو

ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ اور بارسو کے درمیان نمبل علاقے میں شہید کیا گیا۔ کے پی آئی کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ عرفان احمد شیخ عسکریت پسند تھا بھارتی فوج سے مقابلے میں مارا گیا تاہم مقامی لوگوں کے مطابق  19 سالہ نوجوان عرفان احمد شیخ 17جنوری سے لاپتہ تھا۔

ادھر سرینگر کنگن شاہراہ پر ژپر گنڈ نونر کے مقام پر  نامعلوم افراد نے  بھارتی فورسز  کے بنکر کر دستی بم سے حملہ کیا۔دستی بم بینکر کے باہر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد بھارتی  فورسز کی بھاری تعداد پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تلا شی مہم شروع کی گئی ۔