اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی ایکسپریس وے سے ملحقہ سروس روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہائی وے پر زیارت سائیں بوٹا کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ کھنہ حیدر علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ ہائی وے سے ملحقہ روڈ پر پیش آیا، ابتدائی طور پر واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی۔