مودی طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان

باغ(صباح نیوز)  جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ کشمیرکی آزادی اور ظلم پر مبنی استحصالی نظام کی تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں،وکلاء مسئلہ کشمیرکو عالمی عدل انصاف سمیت انسانی حقوق کے مراکز میں اٹھائیں،وکلاء بنچ اور بار میں تال میل کے ساتھ عدالتی نظام کی اصلاح میں کردار ادا کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں شکست کھاچکاہے،مودی طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،شیخ عبداللہ اور آزاد کشمیرکی نالائق قیادت نے قوم کو دھوکہ دیاہے،جماعت اسلامی سماج کے ہرطبقے کو اپنے ساتھ ملاکر حقیقی تبدیلی لائے گی ،وکلا ء کے لیے جماعت اسلامی نے اسلامک لائرز فورم تشکیل دیاہے،

ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ محمود ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ باغ سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے خطاب کیا،بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ وکلاء جب بھی تحریک میں شامل ہوتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہے وکلاء معاشرے میں حق کے گواہ بنے تاکہ معاشرہ ظلم سے پاک ہو،انھوںنے کہاکہ وکلاء کے لیے جماعت اسلامی بہترین پلیٹ فارم ہے،جماعت اسلامی نے شیخ عبداللہ کی سحر سے کام کو نکلا اور اب آزاد کشمیرسے موروثی سیاست سے قوم کو نکالے گی،موروثی سیاست ہمارے مسائل کی جڑا ورنوجوانوں کے حقوق کی غاصب ہے،جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے جس میں کوئی بھی فرد امیر جماعت بن سکتاہے،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس عوام کی فلاح اور کشمیرکی آزادی کو ایجنڈا موجود ہے ۔صدر بار ایسو سی ایشن  راجہ محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ سید مودودی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی وہ نہ صرف جنوبی ایشا بلکہ دنیا کے ہر کونے میں مختلف ناموں سے کام کررہی ہے اور یہ فکر انسانیت کو متاثر کررہی ہے ،سابق صدر بار سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلا می کا تحریک آزاد کشمیراور یہاں کے عوام کی فلاح کے لیے کردار شاند ار ہے،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی نے حلقہ شرقی باغ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور درجنوں افراد جماعت اسلامی شامل ہوئے امیر ضلع باغ سردارسجاد چغتائی اور میجر تصورگردیزی اور امیر حلقہ مختار چتغائی ہمراہ تھے۔