پاسبان ڈیموبکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین کی اہلیان اصغر مال سکیم کے ساتھ واسا کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

راولپنڈی(صباح نیوز)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے اصغر مال اسکیم راولپنڈی میں پانی کی شدید قلت اور واسا عملہ کی غفلت و نااہلی کے خاتمہ کے لیے اہلیان اصغر مال اسکیم کے ساتھ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا ذیشان گوندل سے ملاقات کی ہے اور مسئلہ کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔ وفد میں خالد چوہدری، ندیم جیلانی، تبریز اسلم، حافظ بلال و دیگر شامل تھے۔ ڈپٹی ایم ڈی واسا نے پانی کی قلت مستقل بنیادوں پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ماتحت افسران کو احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں ڈی او جاوید بھٹی نے بھی متاثرہ شہریوں کے پاس پہنچ کر مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ پی ڈی پی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے کہا کہ پارک میں پانی چوس کنواں بنایا جائے،اطراف کے بارشی پانی کو بھی پارک میں آنے دیا جائے تاکہ زمین کا واٹرلیول بہتر ہو۔ اوور ہیڈ ٹینک پر پانی کا لیول بتانے والا گیج کافی عرصہ سے خراب ہے،تار ٹوٹ کر لٹک رہی ہے،اسے درست کرایا جائے۔ اوور ہیڈ ٹینک کی 2013 کے بعد صفائی نہیں ہوئی ہے۔ صفائی کرائی جائے۔ گدلے پانی کی شکایات ہیں۔ زمین سے پانی نکالنے والی موٹریں اگر ڈائریکٹ گھروں کی لائنوں میں پانی دیں تو یہ زیادہ بہتر ہے، جدید طریقہ بھی یہی ہے۔بجلی کی بچت بھی ہوگی اور موٹریں لوڈ پڑنے سے خراب ہونے سے بچ سکیں گی۔راول ڈیم سے آنے والا پانی بھی تالاب بناکر اسٹور کرکے عوام کو دیا جائے۔ جون، جولائی میں بہت قلت ہوجاتی ہے اور اصغر مال کی آبادی میں پرانے،بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ تبدیل کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اصغر مال اسکیم، عثمان پارک کے اطراف کے تین سو گھروں میں دو سالوں سے پانی کی شدید قلت ہے۔ 7ستمبر کو بارش کے نتیجے میں پانی کی موٹر کے لئے نصب بجلی کے میٹر میں آتشزدگی سے پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ وفد نے ڈپٹی ایم ڈی واسا کو بتایا کہ یہ میٹر ایک دن میں نہیں جلا،واسا کے ملازمین روائتی کاہلی کی وجہ سے اس کی کمپلین اپنے افسران محکمہ کو نہیں کرسکے جس کی وجہ سے غفلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹس لیا جائے کہ اگر کوئی خرابی واسا ملازمین کو نظر آئے تو وہ تحریری طور پر باقاعدگی سے افسران کو آگاہ کیا کریں۔

عثمان غنی پارک میں دو موٹریں ہیں۔ ایک نئی اور دوسری پرانی، دونوں اکثر خراب ہوجاتی ہیں۔ کبھی ان کے تار چوری ہوجاتے ہیں،چوروں نے پارک کو نشانہ بنا لیا ہے۔ قرب و جوار کے گھروں کے کیمروں کی مدد سے ان چوروں کو تلاش کرکے پولیس ملزموں کو گرفتار کرے، جو بھی ملوث ہو رعایت نہ کی جائے۔ واسا کے عملہ کے افراد پانی کی موٹر چلاکر سوجاتے ہیں،پانی اوورفلو ہونے سے پارک میں پانی کئی بار پھیلنے پر اہل محلہ کے توجہ دلانے پر عملہ نے اپنی شرمندگی اور ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے اوور فلو کا پائپ قریبی گٹر میں ڈال دیا ہے۔ اب کسی کو نہیں پتہ چلتا کہ پانی اوورفلو ہوا یا ضائع ہوا، نیز گٹر لائن سے جراثیم داخل ہوتے ہیں