اقوام متحدہ سے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ


 سری نگر— مقبوضہ  جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ سے علاقائی اورعالمی امن کے لئے خطرہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے اور ان کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے منظم قتل عام اور جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہا کہ 5اگست 2019کو بھارت کے غیر قانونی اقدامات جموں وکشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو بین الاقوامی قانون کی توہین کو ظاہرکرتے ہیں۔