سرینگر میں آتشزدگی سے کم از کم تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر

 سری نگر: سرینگر کے علاقے نورباغ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات جل کر خاکسترہوگئے۔ آگ پیر کی صبح 7 بجے کے قریب شروع ہوئی جس میں تین رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

ادھر  گاندربل کی صنعتی بستی میں ہولناک آتشزدگی کی واردات میں ملبوسات شوروم سے متصل فیکٹری، مشینری اور لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ دودہرہامہ گاندربل میں واقع صنعتی بستی میں چار بجے ‘سکائی وئے’ نام کے ملبوسات کی فیکٹری سے آگ کے شعلے نمودار ہوئے۔ آتشزدگی کی اس واردات میں شوروم، فیکٹری، مشینری اور ملبوسات خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کی واردات میں فیکٹری کے مالک کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔