وزیراعظم سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


اسلام آبا د(صباح نیوز)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئرریٹائرڈ بابرعلاؤالدین نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں نجی، سرکاری اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بریگیڈیئر (ر) بابرعلاؤالدین نے وزیر اعظم کو پنجاب بھر میں کئے جانے والے دوروں اور مختلف محکموں اور اضلاع کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بریگیڈیئر(ر)بابرعلاؤالدین نےعوام اور ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی رپورٹ دی اور ان مسائل کے حل کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر بریگیڈیئر (ر)بابرعلاؤالدین کے بیٹے عبداللہ بابر بھی موجود تھے۔