سری نگر:جموں کے ضلع رام بن میں ٹریفک کے حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے ۔
رام بن سڑک پر ایک تیز رفتار گاڑی نے 34سالہ راجہ بیگم زوجہ مشتاق احمد کو ٹکر مار دی ۔ ٹکر لگنےکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلی گئی۔
ادھر حادثے کے خلاف مقامی لوگوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ سڑک کنارے پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف زمینوں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ سڑک حادثات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں۔