حکومت اپوزیشن کی تفریق کے بغیر تمام نے سردار اختر مینگل سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔سینیٹرمولانا عطاء الرحمان

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص بلوچستان و خیبر پختونخوا کے حالات کے حوالے سے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس آٹھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ صوبوں میں جلد تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا جائیگا مرکزی انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں بلوچستان بھر میں ضلعی تنظیمیں بن رہی ہیں ۔ جے یو آئی بلوچستان میں استحکام کے لیے بھی خصوصی کاوشیں کر رہی ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنما حاجی قاسم خان خلجی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں ۔ جمہوری قوتیں مسئلے کو حل کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے مسئلے پر قومی اسمبلی میں جو حالیہ تقریر کی وہ عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ ستمبر کو پارٹی کا اہم مرکزی اجلاس ہو گا صوبوں میں تنظیم سازی کے معاملات چل رہے ہیں شیڈول کے مطابق تنظیمیں قائم ہو رہی ہیں خیبر پختونخوا میں تقریباً یہ کام مکمل کر لیا گیا ہے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ حکومت اپوزیشن کی تفریق کے بغیر تمام سیاسی قوتوں نے سردار اختر مینگل سے اظہار یکجہتی کیا ۔ بلوچستان کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا ہو گا اس کے لیے پارلیمان کے کردار کو تسلیم کرنا ہو گا مولانا فضل الرحمان تجاویز دے چکے ہیں ۔