لاہور (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر صحافی و تجزیہ کار اور نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چودھری کے گھر پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاور چودھری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی دلاور چودھری کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور صحافتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے
Load/Hide Comments