کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دو تحریک کے دوران بجلی قیمتوں مہنگائی ٹیکسزمیں اضافے کے خلاف آئی پی پیز معاہدوں کو ختم کرنے کیساتھ ممبرسازی کرتے ہوئے عشرہ سیرت بھی منایا جائیگا سیرت النبی ۖکانفرنسز، سیرت اسٹڈی سرکلزکا انعقاد کیا جائیگا امرائے اضلاع ممبرسازی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے منصوبہ بندی کریں اور ہر رکن جماعت اسلامی کا پیغام عام کرتے ہوئے لٹریچر پڑھاتے ہوئے کم ازکم سو ممبرضروربنائیں ۔بدترین مہنگائی حکومتی واسٹبلشمنٹ کی شاہ خرچیوں بدعنوانی کی وجہ سے ہے مفت خوری ،بدعنوانی ختم کرکے مہنگائی وبجلی قیمتوں ٹیکسزمیں اضافہ رکھواسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حق دوبلوچستان کو حق دوعوام کو مہم بلوچستان بھر میں جاری رہے گا 5تا16ستمبرعشرہ سیرت النبیۖمنانے کیلئے امرائے اضلاع مطالعہ لٹریچر قرآن وحدیث اورسیرت النبی ۖپڑھانے ومطالعہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کریں ۔ بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اس کے ذمہ داروفاق کیساتھ اس کے مسلط کیے گیے صوبائی حکمران بھی ہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو مسائل سے نجات ،حقوق دلانے کیلئے مہم چلارہے ہیں ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی لوڈشیڈنگ وقیمتیں فوری کم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد دھرنا،قومی سطح پرہڑتال اوراحتجاج عوامی مسائل اجاگر اورحل کیلئے کیے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی جدوجہد حکمرانوں کو فوری ریلیف دینے پر مجبور کریگا۔ جماعت اسلامی کا احتجاج وجدوجہد قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے ہیں حکومت واشرافیہ اور مقتدرقوتوں کی وجہ سے ملک میں عدل وانصاف،قانون ونظام نہیں ہر طرف اندھیر نگری ،کرپشن مہنگائی بے روزگاری کادوردورہ ہے عوامی مسائل کے خلاف آپریشن کے بجائے نان ایشوزکو ایشوبناکر الجھایا جارہاہے سودی معیشت ،لوڈشیڈنگ ،مہنگائی بے روزگاری، بدعنوانی کے خلاف مشترکہ قومی عوامی آپریشن کی ضرورت ہے ۔ملک کے وسائل اشرافیہ کے قبضے میں اور مسائل قوم کیلئے ہے#