کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمران ،امن قائم کرنے والوں کی جانب سے دہشت گردی،بدامنی قراردادوں مذمتی بیانات سے ختم نہیں ہوسکتی۔بدامنی وسیکورٹی کی ناقص صورتحال کے ذمہ دارامن قائم کرنے والے ادارے ہیں ۔بارڈرزبند کرکے تجارت وکاروبارپر پابندی لگاکرحالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔بلوچستان کی زراعت ومعیشت تباہ ہوگئی ہے اگر صرف سرحدی تجارت پر سے ناجائز نارواپابندیاں ہٹائی جائیں تو بھی بلوچستان میں کاروبار وروزگار کے مواقع عوام اورنوجوانوں کو میسر آئیں گے امن کے قیام ،ترقی وخوشحالی کیلئے عوام کو حقوق ،روزگاراورقانونی تجارت کے مواقع و سہولیات دی جائے بدامنی خودبخود ختم ہوجائیگی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی حق دو عوام حق دو بلوچستان تحریک کی بدولت عوام منظم ہوں گے اورحقوق کی جدوجہد میں بہتری وتیزی آئیگی ۔مہنگائی ،بھاری بجلی بلز، نارواٹیکسز،ادویات اورخوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سمیت آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی ۔بلوچستان میں ریلوے نظام بحال ،سرحدی تجارت پر بلاجوازپابندی ،چیک پوسٹوں اور ساحل وبارڈرزپر سیکورٹی کے نام پر بھتہ خوری ختم کیا جائے ۔امن کے قیام کیلئے سب کو ملکر اخلاص کیساتھ جدوجہد کریں ۔حکومت ومقتدرقوتیں مقدمے بازی ،ضمانت ورہائی میں ملک وقوم کے وسائل اورقیمتی وقت ضائع نہ کریں ۔این آراولینے والے حکومت واپوزیشن میں ہے ۔احتساب وحساب نہ ہونے اوراقرباء پروری کی وجہ سے بدعنوانی میں بدترین اضافہ ہواہے بدعنوانی ختم کرنا دیانت دارلوگوں کا کام ہے جو خود این آراو،ملی بھگت اورفارم 47کی پیداوارہووہ نہ احتساب کر سکتے ہیں اورنہ ہی لوٹی ہوئی دولت لٹیروں سے برآمد کر سکتے ہیں ۔حکومت ،مقتدر قوتوں اور اداروں نے پاکستان دیوالیہ کر دیا ہے ۔حکومتی سطح پر قناعت ،سادگی اوربچت نہ ہونے کی و جہ ملک دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بلوچستان میں بھی موٹرے وے بنائی جائے سفرکی جدیدسہولیات میٹروبسیں ،بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلائی جائے