راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد


سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے۔

سرولہ کا رہائشی 20سالہ محمد یاسر جمعہ کو دریا عبور کر تے ہوئے بہہ گیا تھا ۔یاسر کی لاش کو پیر کوامدادی کارکنوں اور مقامی رضاکاروںنے دریا سے نکالی ۔قابض حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش آخری رسومات کے لیے اس متاثرہ خاندان کے حوالے کر دی گئی ہے