جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کا اجتماع ارکان، دعوتی تنظیمی اورسیاسی سر گر میوں کا جا ئزہ

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کا اجتماع ارکان گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے بھی اجتماع ارکان میں شر کت کی،ضلع اسلام آباد کے اجتماع ارکان میں جماعت اسلامی اسلام آبا د کی دعوتی تنظیمی اورسیاسی سر گر میوں کا جا ئزہ لیا گیا اوررپورٹ بھی پیش کی گئی ، اجلاس میں ناظمین شعبہ جا ت نے بھی رپورٹس پیش کی ، اس موقع پر اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی انتخابات کے حوالے سے بھی اُمور کا جا ئزہ لیا گیا ۔

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا  اسلام آباد بلد یاتی تر میم بل کا قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری بد نیتی پر مبنی ہے جس سے اسلام آباد کے شہر یوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، جماعت اسلامی اس بل کی ترمیم کو مسترد کر تی ہے،اس سے قبل بھی پچاس سے سو، پھر سو سے ایک سو پچیس اور اب ایک سو پینتالیس یو نین کو نسلیں بنا نے کے نام پر لیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے، انھوں نے کہا  اسلام آباد کی عوام کا حق ہے کہ یہاں لوکل گورنمنٹ ہواسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے کہ انھیں صاف پانی، تعلیم، صحت، انصاف اور بنیادی سہولتیں ملیں اور یہ تب ممکن ہوگا جب یہاں پہ ایک منتخب لوکل گورنمنٹ ہوگی جو بلا رنگ نسل اور تفریق کے شہریوں کی خد مت کر ے گی۔