سری نگر:مقبوضہ جموں میں بھارتی فوجی کیمپ پر ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔
بھارتی فوجی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح عسکریت پسندوں نے سنجوان آرمی بیس کیمپ پر حملہ کیا جس کے جواب میں فوجی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ادھر حملے کے فورا بعد فوسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے میں ڈرونز کے ذریعے بھی حملہ آووروں کو ڈھونڈ نے کی کوششیں جاری ہیں۔