قائد تحریک آزادی کشمیر شہید سید علی گیلانی کی تیسری برسی اتوار کو منائی جائے گی


سری نگر: قائد تحریک آزادی کشمیر شہید سید علی گیلانی کی تیسری برسی  اتوار کو منائی جائے گی،لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف خصوصی تقریبات ہوں گی ، جلسے جلوس اور مظاہر وں کے لئے سیمینارز منعقد ہونگے جن میں عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔سید علی گیلانی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم ستمبر بروز اتوار کو کشمیری حیدر پورہ سرینگر میں قائد کے مزار پر جاکر فاتحہ خوانی کریں گے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مزار شہدا حیدر پورہ کی طرف لوگوں کو اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ کرنے کی اپیل کی ہے جہاں سید علی گیلانی کی آخری آرام گاہ موجود ہے ۔ دیگر تمام حریت تنظیموں نے اس اپیل کی حمایت کی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگرتنظیموںکی جانب سے ٹویٹر ، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں پوسٹروں میں عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ لوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ یکم ستمبر کو قائد تحریک سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ میں ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں۔ پوسٹروں میں ائمہ مساجد، خطیبوں اور علمائے کرام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر شہدائے کشمیرکے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ پوسٹروں پر درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا اور شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔ ٹویٹر ، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر جاری پوسٹرز جاری کئے گئے ہیں ۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ سید علی گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر احتجاجی مظاہریں کریں تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے۔واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے یکم ستمبر 2021کو سرینگرکے علاقے حیدرپورہ میں اپنی رہائش گاہ پر نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیاتھا جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظر بند تھے۔آزاد کشمیر پاکستان سمیت بیرون دنیا میں کشمیریوں نے اپنے عظیم قائد کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریت کا اہتمام کیا ہے ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام ایک خصوصی سیمینار ہوگا جس میں عظیم قائد سید علی گیلانی کو ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے مثالی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،