اسلام آباد (صباح نیوز) جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور سابق کنو ینئرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر محمد فاروق رحمانی نے سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر ان کی زندگی اور جدوجہد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم قد کے مقبول سیاسی رہنما تھے اور جموں و کشمیر کی آزادی کے کاز کے لئے کھڑے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کو ریاست پر بھارتی قبضے کے سے آزاد کر سکیں۔
محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ ان کو گزشتہ 10 سال کی بیماری کے دوران انہیں گھر میں نظر بند رکھا گیا اور انہیں انسانیت اور بین الاقوامی انسانی قانون کے خلاف ہر قسم کی سختی اور ذہنی اذیت دی گئی یہاں تک کہ وہ اپنی آخری سانسیں لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے اور وہ ہندوستانی شرائط کے بغیر جموں و کشمیر کی آزادی کی جدوجہدجاری رکھیںگے۔