برمنگھم(صباح نیوز)بابائے حریت جموں و کشمیر سید علی گیلانی شہید کا یوم شہادت یکم ستمبر کو یورپ بھر میں منایا جائے گا، مختلف ممالک میں سیمینارز اور اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ،تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کی عظیم خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکرٹری میاں محمد طیب نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کیااور ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنی ساری جدوجہد اور زندگی کو وقف کر رکھا تھا بھارت کے بے تحاشا مظالم کے باجود اپنے اصولی موقف حق خودارادیت کے لئے ڈٹے رہے اور آخری دم تک ہمت نہ ہاری۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی شہید جیسی شخصیات تارئخ میں بار بار پیدا نہیں ہوتی انہوں نے مشکل ترین حالات میں استقامت کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو تحریک آزادی کی پشت پر لا کھڑا کیا بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے بھارت کسی وعدے اور معائدے کی پاسداری نہیں کرتا بھارت انسانیت کا دشمن اور قاتل ملک ہے بھارت کے ناپاک عزائم سے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔