کچے کے ڈاکووں نے درجن بھر پولیس والے شہید کر دیئے جس پر ان مجرموں کی گرفتاری کیلئے حکومت نے انعامات کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں کارگذاری کی بنا پرحکومت نےڈاکووں کی سینیارٹی لسٹ بھی جاری کردی ہے جس کے مطابق درجہ اول کے ڈاکووں کو پکڑنے کیلیۓ ایک کروڑ روپے ۔درجہ دوم کے ڈاکووں کیلۓ پچاس لاکھ اور درجہ سوئم کے ڈاکووں کو پکڑنے والوں کیلئے پچیس لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ کچے کے ڈاکووں نے اس سینیارٹی فہرست کو مسترد کر دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اس سنیارٹی فہرست میں میرٹ کی شدید خلاف ورزی کی گئی ہے اور نامور ڈاکووں کو سنیارٹی میں کم درجہ پر رکھا گیا جس پر نامور ڈاکووں کی توہین ہوئی ہے۔
. . . اس پر ڈاکووں کے رہنما نے وزارت داخلہ کے ایک آفیسر سے بات کرنے کی وڈیو جاری کی ہے جس کے مطابق اس کے پاس شکایت درج کرائی گئی ہے اور محکمہ داخلہ کا آفیسر نے اسے یقین دلا رہا ہے کہ وہ اوپر بات کر کے میرٹ کے مطابق ڈاکووں کی سنیارٹی فہرست درست کر دے گا۔
Load/Hide Comments