گوادر سے ژوب تک کامیاب ہڑتال حکومتی اقدامات پر عدم اعتمادہے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ گوادر سے ژوب تک کامیاب ہڑتال حکومتی اقدامات پر عدم اعتمادہے پورے ملک کے عوام جماعت اسلامی کے حق دو عوام تحریک کے پشت پہ ہیں حکومت کو ہر صورت عوام کو ریلیف دینا ہوگا عوام تاجروں سمیت تمام طبقات کا شکریہ اداکرتے ہیں یہ ہڑتال تاجروں دکانداروں اورعوام نے ملکر کامیاب بنایا ۔ تاجر برادر نے ملک وقوم کے غم کو محسوس کرکے ایک دن کی ہڑتال کی قربانی دیکر بہت اہم کارنامہ سرانجام دیا جماعت اسلامی وعوام تاجروں دکانداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جماعت اسلامی نے پورے ملک وبلوچستان بھر میں تاجروں کے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے مرکز سے زون ویونٹ تک منصوبہ بندی کرکے ہڑتال کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہڑتال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگوکارکنان دکانداروں اورعوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ تاجر ،دکاندار،مزدور،وکلائ،طلباء اورعوام کا ہر طبقہ ملکر بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،بدعنوانی ،آئی پی پیز ظالمانہ معاہدے ختم کرسکتے ہیں تاجروں دکانداروں اورعوام نے ملکر گوادر سے ژوب تک پوراصوبہ بند کرکے کامیابی حاصل کی ۔مفت خوری ،بدعنوانی کی وجہ سے ملک کی ترقی کا پہیہ رکاہوااور مہنگائی میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے یہ ہڑتال ملک بھر کے تما م عوام کے مفادات کیلئے تھی بجلی قیمتوں ،بھاری ٹیکسز مہنگائی کی وجہ سے ہر فرد متاثرہیں اس وجہ سے تاجروں ودکانداروں کی ہڑتال قومی سطح پر بہت ہی تاریخی وکامیاب ہوئی جس پر تاجر تنظیمیں ،دکاندار وعوام مبارک بادکے مستحق ہیں #