پاکپتن، ٹرک ٹرالر سے ٹکرا گیا، 2افراد جاں بحق،2زخمی


پاکپتن(صباح نیوز)پاکپتن میں ٹرک ٹائربرسٹ ہونے سے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر 2 ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالزاق ولد اللہ بخش ، اور26 سالہ ساجد علی ولد محمد امین  سکنہ پاکپتن کے ناموں سے ہوئی۔زخمیوں میں 26 سالہ شاہد، ولد شملہ اور 22 سالہ محمد یعقوب ولد عبد المالک شامل ہیں۔