اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا۔ میری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے