کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ،نائب امراء ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،میر محمد عاصم سنجرانی ،پروفیسر محمد ایوب منصور ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزایم پی اے عبدالمجید بادینی ،مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،حافظ محمد حنیف کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ہڑتال میں حمایتی تائید کنندہ ہے ہمارااپنا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں ملک وقوم کا مسئلہ ہے جس نے بھی ہڑتال کے اعلان کے حوالے سے پہل کی ہے تاجر ہو یا کوئی اور ہم ان کی حمایتی ومددکرنے والے ہیں ہم ان کی حمایت کرتے ہیں ہم کریڈٹ لینا نہیں چاہتے ۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ عوامی قومی مسائل،عوام کی تکلیف پرہم سیاست نہیں کرتے ہم ہر جگہ عوامی مفادات وفائدے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور جوبھی اس میدان میں جدوجہد کریں گے تاجر ہو یا صنعت کار ہم اس میدان میں اس کی بھر پور حمایت کریںگے ۔ کوئی اس حوالے سے نہ ڈریں کہ جماعت اسلامی ہڑتال کا کریڈٹ لے رہی ہے الحمداللہ جماعت اسلامی کی عوامی مسائل مشکلات کو دور کرنے کیلئے انقلابی جدوجہد سب کے سامنے ہے ہم عوامی مشکلات پریشانیوں کو دور کرنے ،عوام کو آسانی وسہولت پہنچانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کل ملک بھرکی طرح بلوچستان بھر میں بجلی بلوں ،ٹیکسز،بدامنی ،قتل وغارت گری اورآئی پی پیز معاہدوں کے خلاف بھر پورہڑتال ہوگی ہم نے بلوچستان بھر میں پرامن ہڑتال کی کامیابی کیلئے اضلاع وصوبے کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہے ۔انشاء اللہ تاجر عوام اور جماعت اسلامی ملک عوامی قوت وتائیدسے ہڑتال کامیاب بنائیں گے۔ گوادرسے ژوب اورچمن سے کراچی ہر شہر میں چھوٹے بڑے دکاندار تاجراپنا کاروبار بند رکھیں گے ۔سب ملکر عوامی مسائل پرآوازاُٹھائیں گے تو حکمران مجبور ہوں گے کے عوام کو ریلیف دیں ۔جماعت اسلامی نے چودہ دن اسلام آبادمیں مہنگی بجلی ،ٹیکسز،آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف پرامن تاریخی دھرنا دیا ہماراکوئی سیاسی ایجنڈاپہلے بھی نہیں تھا آئندہ بھی ہم سطح پر عوام کو ریلیف وآسانی پہنچانے ،مہنگائی لوٹ مار ،بدامنی اوربدعنوانی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔تاجر برادری ودکاندار آج اپنے مسائل کے حل ،لوٹ مار ،مہنگائی ،بدامنی ،قتل وغارت گری کے خاتمے ،حکومتی واشرافیہ کی مفت خوری لوٹ مار شاہ خرچیوں کے خلاف کاروبار بند رکھیں ۔الحمداللہ پورے ملک کے تاجر ،عوام اور جماعت اسلامی مہنگی بجلی ،بھاری ٹیکسز،آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف ہونے والے ہڑتال کی کامیابی کیلئے متحد ہیں جماعت اسلامی کا ایجنڈاسب کے سامنے ہے ہم نے اسلام آباد دھرنے وملک کے دیگر علاقوں میں احتجاج کاواحد ایجنڈاعوام کے مسائل اوران کا حل تھا آئندہ بھی ہمارایہی ایجنڈاہوگا انشاء اللہ آج پوراملک مہنگائی ،بجلی قیمتوں اورٹیکسزوآئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں کے خلاف بند ہوگا#