کوئٹہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی وتاجربرادری اورعوام کا کل بلوچستان بھر میں بدامنی ،دہشت گردی ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی اورآئی پی پیز معاہدوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہوگاامن کی بحالی،شاہراہوں کو لوٹ مار قتل وغارت گری،سیکورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والوں کی نااہلی وناکامی کے خلاف سب ملکر کل پورابلوچستان بندکریں گے۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہاکہ 28اگست کو ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں حالیہ دہشت گردی واقعات بدامنی قانون نافذکرنے والے اداروں کی ناکامی ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی اورآئی پی پیز معاہدوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی تاجربرادری ،مزدور طلباء دکاندارکاروبار طبقات دکانیں شاپنگ سینٹرزسمیت ہر قسم کے کاروباربند رکھیں پرامن ہڑتال سب کی مشترکہ ہڑتال ہوگی سب ملکر لوٹ مار بدامنی بدعنوانی مفت خوری ختم کرنے اورعوام کو بجلی سمیت دیگر شعبہ جات میں ریلیف دینے کیلئے اتحادکریں جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دینے تک اپنی احتجاج جاری رکھے گی ۔حقوق کے حصول ،ظلم کے خلاف وکلاء برادری ،طلباء ،اسا تذہ کرام بھی ہڑتال کا حصہ ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہڑتال تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب ،تاجراور نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ کل تاجروں کے تعاون سے کوئٹہ مکمل بند ہوگا پرامن ہڑتال کرکے بلوچستان کے تمام بڑے شہروں مارکیٹوں کو بند رکھا جائیگا پرامن ہڑتال میں سب انشاء اللہ اپنی مرضی سے کاروباربند رکھیں گے ۔یہ ہڑتال بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حالیہ بدامنی کی لہرمیں ناکامی ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی ،بدامنی ،بدعنوانی اورآئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف ہوگا عوام تاجر کاروبار بند کرکے حکومت کو بتائیں گے کہ ہم سب ملکر حکمرانوں سے حقوق چھین لیںگے اگر ہم نے ہڑتال کامیاب نہیں کیا تو حکمران مزید مہنگائی کرکے عوام کا جینا حرام کردیگا بلوچستان کے عوام بدترین مہنگائی ،بجلی کے بھاری بلوں ،ٹیکسز بے روزگاری کی وجہ سے غربت کا شکارہو کر نان شبینہ کے محتاج ہیں غربت مہنگائی لوٹ مار بدعنوانی اور بدامنی حکمرانوں کا پیدا کر دہ ہے جماعت اسلامی قوم کو ساتھ ملاکر ترقی وخوشحالی کاسفر شروع کرکے عوام کو حقوق دلائیگی #