مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرونا وبا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی  مجموعی تعداد  4706ہوگئی ہے۔۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 72ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میں 29سفر کرنے والوں سمیت 1609افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ45ہزار 497ہوگئی ہے۔

ضلع جموں میں307،ضلع اودھمپور میں 46،ضلع راجوری میں24،ضلع ڈوڈہ میں259،ضلع کٹھوعہ میں 24،ضلع سانبہ میں 94،ضلع کشتواڑ میں 26،ضلع پونچھ میں19، ضلع رام بن میں79اور ضلع رِیاسی میں09نئے کرونا کیس سامنے ے آئے ہیں