سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ رات وادی کشمیر کے شمالی اضلاع میں محسوس کیا گیا۔ گزشتہ دو دنوں میں وادی میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔
قبل ازیں وادی کشمیر کے شمالی اضلاع میں 4.9 شدت اور 4.8 شدت کے دو زلزلے آئے تھے جس سے کئی عمارتوں نقصان پہنچا تھا اور ایک لڑکی کی جان چلی گئی تھی۔