اسلام آباد (صباح نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس 4 سال بعد بند کر دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی دو ہزار بائیس میں بری کر چکی ہے، سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments