اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق جو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگانا چاہتے ہیں وہ خوشی سے اپنی کوشش پوری کرلیں، یہ پہلے ہی 1500 کیسز بناچکے ہیں، مزید کیسز بھی بناکر دیکھ لیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر عارف علوی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 6 کیا زندگی اور موت کی جنگ ہے، وہ ہر حال میں پاکستان میں ہی رہیں گے، جو آرٹیکل 6 لگانا چاہتے ہیں وہ اپنی کوشش پوری کرلیں۔کہا کہ وہ 90 دن میں الیکشن کی تاریخ نہ دے سکے۔جس پر عارف علوی نے جواب دیا کہ انہوں نے بھی قاضی صاحب کے بارے میں بہت کچھ کہا، اس کی بھی اہمیت قاضی فائز عیسی کو ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ کی جانب سے آڈیو لیکس کی کارروائی روکنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ آڈیولیکس کے مخالف رہے ہیں، میری پرائیوٹ گفتگو سننے کا حق کسی کو نہیں ہے۔سابق صدر عارف علوی نے عمران خان کی جلد رہائی کی امید کا اظہار بھی کیا۔