مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے موقع پر  50 ہزار فورسز  اہلکار تعینات ہوں گے


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے موقع پر بھارتی پیراملٹری فورسز کے اضافی  دستے تعینات کیے جائیں گے ۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے انتخابات  18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں میں منعقد کرائے جائیں گے ۔

بھارتی ٹی  وی کے مطابق  ہندووں کی مقدس امرناتھ یاترا کی  سیکوروٹی کے لیے تعینات  فورسز کے دستے  بھارتی واپسی کے بجائے  اسمبلی انتخابات کی سیکویروٹی ڈیوٹی پر مامور کیے جائیں گے ۔ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، کے 50 ہزار  اہلکارجموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تعینات کیے جائیں گے ۔

انڈیا ٹوڈے ٹی وی  کے مطابق  جنوبی جموں، جس میں ڈوڈہ، کٹھوعہ اور ریاسی جیسے علاقے شامل ہیں، ہندوستانی فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 5,000 سے زیادہ اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ آسام رائفلز کی دو یونٹوں نے پہلے ہی جموں میں اسٹریٹجک پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

کے پی آئی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی   چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں 18 ,،25ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں الیکشن منعقد کرنے کا اعلان کیا۔  انتخابی نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ 2014 کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلا اسمبلی الیکشن ہوگا راجیو کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا 19 اگست کو اختتام پزیر ہوگی اور اسکے اگلے روز ہی پہلے مرحلے کے انتخابات  کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، شوپیان اور کولگام جبکہ جموں خطے کے رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ کے اضلاع پر مشتمل اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔