فیصل آباد،پولیس مقابلہ، 2ڈاکوہلاک ،2فرار


 فیصل آباد(صباح نیوز) فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ مال داچک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور2فرارہوگئے-پولیس کے مطابق ناکہ پرکھڑے پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکلوں پر سوار 4افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی اپنی ہی فائرنگ سے2ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی عاطف اور شعیب کے ناموں سے شناخت ہوئی ۔پولیس نے کہا کہ دونوں ڈاکومطلوب تھے بلوچنی اور شاہکوٹ کے علاقے میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے متعدد مقدمات میں دونوں ڈاکو ملوث پا گئے-

ایس پی سرکل جڑانوالہ،ڈی ایس پی کھڑیانوالہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجوتھی،ایس پی عابد ظفرنے کہا کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے ناکہ بندی اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔