نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک بیمار ہوگئے

 اسلام آباد(صباح نیوز)  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر  لبریشن فرنٹ کے چیرمین  محمد یاسین ملک کی صحت خراب ہوگئی ہے ۔  ترجمان جموں وکشمیر  لبریشن فرنٹ  کے مطابق  تہاڑ جیل میں یاسین ملک کو علاج معالجے سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے  یاسین ملک کے  فوری علاج معالجے پر زور دیا ہے  ۔

ترجمان کے مطابق  پچھلے دو مہینوں سے ان  کے جسم کا وزن 65 کلوگرام تک کم ہو گیا ہے۔ وزن میں کمی اور دیگر بنیادی طبی مسائل کے باوجود، وہ مسلسل علاج معالجے سے محروم ہیں ،   نئی  دہلی ہائی کورٹ میں سزائے موت کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر انہوں نے  کرابی صحت کی صورت ھال سے عدالت کو آگاہ کیا مگر ججوں نے ان کے خدشات کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ دل کے دائمی مریض یاسین ملک کوگردوں کی پتھری سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ وہ ماضی میںامریکہ میں اسے اپنے سر اور دائیں کان کی چار مختلف سرجریوں اور طبی طریقہ کار سے گزر چکے ہیں ۔