جماعت اسلامی نظام عدل قائم اورظلم کے نظام کا خاتمہ کرے گی۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی گراس روٹ لیول پر تنظیم مضبوط اورموثرکرکے ریاست میں حقیقی تبدیلی لائے گی،جماعت اسلامی اقتدارمیں آکر اللہ کا دین غالب کرے گی نظام عدل قائم اورظلم کے نظام کا خاتمہ کرے گی،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کی تبدیلی ہمار اہدف ہے،خواتین اور نوجوانوں کو بڑی تعدادد میں جماعت اسلامی میں شامل کریں گے،باطل نظام اور نااہل قیادت عوامی مسائل کے حل میںرکاوٹ ہے،نااہل قیادت اور فرسود ہ نظام کے ہوئے نہ کشمیررآزادہوسکتاہے اور ہی یہاں کے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،

ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سابق کام کا جائزہ لیاگیا اور آئندہ کے اہداف طے کے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشاق خا ن نے کہاکہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طورپر حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرے گی،آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے عوام دین سے محبت ریکھتے ہیںاور اسلامی شریعت کو پسند کرتے ہیں دین بیزار سیکولر لابیز نے ہمارے عوام کے سروں کے اوپر و ہ نظام مسلط کیاہوا ہے جو عوام کی بجائے خواص کے لیے ہے،جماعت اسلامی اس سیاسی مافیہ اور چند کرپٹ بیوروکریسی سے نجات دلائے گی،

جماعت اسلامی نے گزشتہ سیشن میںسیاسی تنظیی اور دیگر محاذوں پر پیش رفت کی ہے اور آمدہ سیشن میں مزید پیش قدمی کرے گی،جماعت اسلامی کے کارکن اور ہر سطح کے ذمہ داران عوامی مسائل کے ترجمان بن کر میدان میں نکلیں،عوام اس قیادت اور نظام سے تنگ ہیںوہ متبادل نظام کی تلاش میںہیں اور متبادل نظام جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی اپنی شیڈوکابینہ کے ذریعے وہ گیپ تلاش کررہی ہے جس کی وجہ سے قومی خزانہ کرپشن کی نذررہاہے۔جماعت اسلامی جلد عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرے گی۔